جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) سابق فلسطینی قیدی اور مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع بٹالین کے فیلڈ کمانڈر مجدی فشافشہ جمعرات کی سہ پہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے جبع میں اسرائیلی قابض فوج کی دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے۔
فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ اس کے عملے کو جمعرات کو جنین کے قریب جبع قصبے میں قابض فوج کی گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بول کر جبع بٹالین کے ایک کمانڈر کو قابض خصوصی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید کردیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ شہید مجدی فشافشہ کی شہادت سے قبل قابض فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس دوران قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولہ باری کی۔
قابض فوج نے ایک مزاحمت کارکو شہید کرنے، متعدد نوجوانوں کو براہ راست گولیوں سے زخمی کرنے اور زخمی اسلام غانم پر حملہ کرنے کے بعد جبع قصبے پر دھاوا بول دیا۔
ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے جنین کے قریب جبع قصبے میں براہ راست گولیوں سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس طرح مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 343 ہو گئی، جن میں صرف جینن گورنری کے 82 شہداء بھی شامل ہیں۔