Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں کل جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید ہوگئے جب کہ قابض فورسز نے ان میں سے ایک کی لاش کو مسخ کردیا۔

جنین کے گورنر کمال ابو الرب نے کہاکہ قابطیہ قصبے میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں کو دو شہریوں کی شہادت کی اطلاع ملی ہے۔ ان کی لاشوں کو اٹھا لیاگیا۔ دوسری طرف ہلال احمر نے اطلاع دی کہ جنین میں اس کے عملے نے ایک شہری کو شہید کردیا جس کی نعش ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔

جنین میں الرازی ہسپتال کے ڈائریکٹر فواز حماد نے بتایا کہ شہید ہونے والا نوجوان قیس محمد زکارنہ جس کی عمر 21 سال تھی کے سر میں گولی لگی تھی۔

جمعرات کی شام کو صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں ایک گھر کے محاصرے کے دوران شہید جس کے جسد خاکی کی بے حرمتی کی۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شہید کے جسد خاکی کو بلڈوز کر کے گھر کے باہر اس کی لاش پھینک دی۔ یہ واقعہ قابض افواج کے جرائم اور دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے۔

وزارت صحت نے قابطیہ قصبے میں قیس محمد زکارنہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق قباطیہ میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان پیٹھ میں زندہ گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوا۔

قابض فورسز نے صحافیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ جھڑپوں کی کوریج کر رہے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan