جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ “القسام بریگیڈز” نے جنین کے قصبے قباطیہ سے تعلق رکھنے والے “القسام کے مجاھدین وائل حسن لحلوح (ابو الحسن) کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکز اطلاعات فلسطین نے جنین کے گاؤں “مصلیہ” سے تعلق رکھنے والے دو شہداء منتصر غالب نعیم اور عبدالسلام نبیہ ابو الرب کی شہادت کا اعلان کیا جب کہ اس سے قبل جنین کے صیر گاؤں میں اسرائیلی حملے میں عبداللہ محمود کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ شہداء اتوار کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب واقع گاؤں صیرمیں صہیونی دشمن کی افواج کے ساتھ جھڑپ کے دوران متعدد کارکن جام شہادت نوش کرگئے تھے۔