Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جارحیت کا 76 واں دن، شدید فضائی اور زمینی بمباری، خوفناک جرائم

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج بدھ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا75واں دن ہے۔ اس طرح آج غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو اڑھائی ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی توپ خانے اور جنگی طیاروں سے شدید بمباری جاری رہی جس کے نتیجے میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ میں حکومتی مراکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نےغزہ میں میڈیا ہیڈ کواٹر پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا جب کہ غزہ شہر میں واٹر سپلائی نیٹ ورک کوبھی تباہ کردیا گیا ہے۔

حکومتی میڈیا کے مطابق قابض فوج نے خوف اور رعب طاری کرنے کے لیے  ہمارے دفاتر پر حملے کیے ہیں اور ہمیں غزہ میں جاری دہشت گردی کی کوریج اور دنیا کو اس کے بارے میں آگاہ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اپنے اوپر مسلط جنگ اور جنگی جرائم کی کوریج کرنے، بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے اور دنیا کو ان جرائم سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فوج نے الشیخ رضوان میں العرابید خاندان کے گھر پر وحشیانہ بمباری کی۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق رفح گذرگاہ کے قریب المعبر کے مقام پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہریوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں کرم ابو سالم گذرگاہ کے ڈائریکٹر بسام غبن سمیت تین شہداء کے جسد خاکی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔ انہیں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بمباری کرکے شہید کیا گیا ہے۔

ادھر غزہ کے الشفاء ہسپتال میں طبی مدد نہ ملنے پر مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال میں پڑے سیکڑوں زخمی علاج اور ادویات کی سہولت نہ ملنے پر دم توڑ رہے ہیں۔

قابض فوج نے آج جمعرات کو خان یونس ، رفح اور ساحلی علاقوں پر شدید بمباری کی جس  کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan