بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی لبنان میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے کی گئی جارحیت کے نتیجے میں تین لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے نبطیہ گورنری میں یحمر الشقیف قصبے کے مشرق میں الدباش محلے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین لبنانی مارے گئے۔
قابض اسرائیلی فوج لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں بمباری کرنے اور قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔