Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی افریقہ غزہ میں نسل کشی کے نئے ثبوت فراہم کرنے کے لیے پرعزم

کیپ ٹاؤن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اپنے ملک کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں نئے شواہد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے پیر کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک بیان میں مزید کہا کہ وہ اس اکتوبر کے دوران نئے شواہد بین الاقوامی عدالت میں پیش کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک جو میمورنڈم “انٹرنیشنل جسٹس کورٹ” کو پیش کرے گا اس میں “تفصیلی شواہد” شامل ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے۔

فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے آغاز کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس میں اب تک 43,000 سے زیادہ جانیں جا چکی ہیں۔

رامافوسا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس  کیس میں جنوری، مارچ اور مئی 2024ء میں “انٹرنیشنل جسٹس” کے زیر انتظام عبوری اقدامات کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے۔

چھبیس جنوری 2024ء کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف لائے گئے مقدمے میں عارضی اقدامات کا حکم دیا کہ وہ نسل کشی کی روک تھام کے بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan