Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

جامعہ این ای ڈی کراچی میں شیخ الجامعہ کی قیادت میں یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کراچی کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں پیر کے روز مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ رجسٹرار جامعہ این ای ڈی سمیت اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ ریلی سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، معروف صحافی فہیم صدیقی، خاور علی، نازیہ علی، ایچ ای سی کے نمائندے ڈاکٹر جاوید سمیت فروا حسن نے خطاب کیا۔


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے فلسطین میں ہونے والے صیہونی مظالم کی مذمت کی اور طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں جو ممکن اقدام ہو انجام دیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ان کی مہم میں تعاون کریں۔


شرکائے ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور ہم بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کا دفاع جاری رکھیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کو تاریخ کے سیاہ اور بد ترین دور سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ آج اسرائیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اس کا سہرا اسلامی مزاحمت کی تحریکوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے کل اسرائیل کو قائم کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی اور آج اسرائیل کے جرائم کی پرد پوشی کر رہے ہیں۔انہوں نے طلباء وطالبات سے اپیل کی کہ مظاہروں اور ریلیوں کے بعد عملی میدان میں بھی فلسطین کاز کو زندہ رکھیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جھنڈا لہراؤ مہم میں شریک ہوں اور اپنے گھروں، محلوں اور دفاتر سمیت گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرا کر یکجہتی فلسطین کا مظاہرہ کریں۔


ریلی میں شریک طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ اتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کے مطالبات کے ساتھ ساتھ آزادی فلسطین کے نعرے اور عالمی برادری کے دوہرے اور گھناؤنے کرادر کی مذمت پر مبنی نعرے آویزاں تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan