Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جامعہ الازھر کا مظلوم فلسطینیوں کی اسلحہ اور پیسے سے مدد کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں پوری مسلم امہ سے مطالبہ کیا ہے کہ “اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے اپنے پاس موجود جنگی سازو سامان سے ان کی مدد کریں۔ جامعہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام مغرب کے تکبر اور غرور پر بھروسہ نہ کرے۔

جامعہ الازھرکی طرف سے یہ بیان غزہ کے عرب الاھلی ہسپتال میں ہونے والے قتل عام کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔قابض فوج نے کل منگل غزہ کے ایک بڑے ہسپتال پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں زخمی اور بیمار خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت پانچ سو سے زائد فلسطینی شہید اور چھ سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ ”عرب اور مسلمان ممالک کو مغرور یورپی امریکی مغرب پر انحصار پر یکسر نظر ثانی کرنی چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ طاقت، پیسہ اور دولت جو خدا نے اسے عطا کی ہےاس سے مظلوم فلسطینی قوم کی مدد کریں۔

فلسطین اور اس کے مظلوم عوام کے ساتھ اس کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کا تقااچاہیے، جو ایک ایسے دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں جس کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے۔ احساس، حساسیت، انسانیت، اخلاق، اور رسولوں اور انبیاء کی تمام تعلیمات سے منہ موڑ لیا ہے۔”

غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 3300 سے زائد فلسطینی شہید اور 11000 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan