Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اٹلی نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کر دی

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا ہےکہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بات جنوبی اسرائیل میں اشدود کی بندرگاہ میں اپنے اسرائیلی ہم منصب گیڈون ساعر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئی، ساعرنے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور وہاں سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔

ٹرمپ کے منصوبے پر اپنے موقف کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں تاجانی نے کہا کہ”فلسطینیوں کو کسی بھی انتخاب پر مجبور نہیں کیا جا سکتا”۔

ایک متعلقہ تناظر میں ہسپانوی وزیر خارجہ جوزے مینوئل الباریس نے جمعرات کے روز اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں اسپین فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر ہونے کی صورت میں وصول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ”غزہ کے لوگوں کی سرزمین غزہ ہے،” البریس نے ایک ہسپانوی سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے”۔

یہ بات ہسپانوی وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے رہائشیوں کو دوسری جگہوں پر آباد کرنے اور پٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے “مشرق وسطیٰ کا رویرا” بنانے کی تجویز کو مسترد کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan