طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے سرکاری ہسپتال پر دھاوا بول کرایک ڈاکٹر سمیت متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے عقبہ کے داخلی راستے پرایک گاڑی پر بمباری کے بعد ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے ہسپتال کے اندر سے ایک ڈاکٹر اور متعدد شہریوں کو تشدد کے بعد گرفتار کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی شہروں پر ہونے والے ہر حملے میں ہسپتالوں اور طبی عملے پر حملہ کیا ہے، قابض فوج ہسپتالوں کا محاصرہ کرتی ہے، طبی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکتی ہے۔
جنوری 2024 کے آخر میں ایک اسرائیلی اسپیشل فورس “مستعربین” نے شہر جنین کے ابن سینا ہسپتال میں گھس کر تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
وزارت صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سات اکتوبر 2023ء سے مغربی کنارے میں صحت سمیت صحت کی سہولیات اور کارکنوں پر 600 سے زیادہ حملوں کی اطلاع دی ہے۔