Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے بزرگ فلسطینی شہید

نابلس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد سے ایک بزرگ فلسطینی عاطف مالک دیریہ شہید ہوگئے۔ 70 سالہ عاطف کو بدھ کو نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عقربا کے داخلی دروازے پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے بری طرح مارا پیٹا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے دیریہ کو شدید زدوکوب کیا۔ ایمبولینس کے عملے نے اسے نابلس کے نیشنل ہسپتال منتقل کیا  لیکن وہ بری طرح تشدد  کا نشانہ بنائے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔

نابلس کے جنوب میں دیہات اور قصبے قابض افواج اور آباد کاروں کے بار بار اور بڑھتے ہوئے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ غاصب شرپسند عناصر فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے داخلی راستوں پر مزاحمتی چوکیوں پر شہریوں قاتلانہ حملے معمول بن چکے ہیں۔

آج فجر کے وقت آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس کے مشرق میں بیت فوریک قصبے میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آبادکار گروہوں نے قصبے کے مغربی علاقے پر حملہ کر کے ایک مکان اور اس کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے متوازی طور پر قابض فوج نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں کو وسعت دے دی ہے۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی بلوائی فلسطینیوں پر جان لیوا حملے کرتے ہیں۔ اس غیر انسانی تشدد کے نتیجے میں اب تک کل 804 افراد شہید  اور تقریباً 6450 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan