Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’اسرائیل شمالی غزہ میں غیر قانونی اور وحشیانہ بے دخلی کا مرتکب ہو رہا ہے‘

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے قابض اسرائیلی  حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں “غیر محفوظ” انخلاء کر رہے ہیں۔ عالمی ادارے نے شمالی غزہ میں شہریوں کی جبری بے دخلی  کو “سفاکانہ اور غیر قانونی اور شہریوں کے خلاف مزید جرائم کی راہ ہموار کرنے” کے مترادف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو ایسی جگہیں چھوڑنے کا حکم دیتی ہیں، جن میں سکول بھی شامل ہیں جو پناہ گاہوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ مردوں کو حراست میں لیتے ہیں اور پھر ان پناہ گاہوں کو جلا دیتے ہیں، حملہ کرتے ہیں یا فوج کے ذریعے پر ان پر قبضہ کرتے ہیں۔ اسرائیلی فورسز پر حالیہ دنوں میں ان پناہ گاہوں میں بچوں سمیت شہریوں کا قتل عام الزام لگایا۔

مسلسل 53 ویں دن شمالی غزہ کی پٹی شدید محاصرے کی زد میں ہے اور فضائی اور توپ خانے کی بمباری کے تحت جبری انخلاء کے ساتھ ساتھ ایک منظم قحط بھوک اور نسلی صفائی کا عمل جاری ہے، کیونکہ قابض حکام انسانی اور طبی امداد کی آمد کو روک رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ یا کہ شمالی غزہ پر “تجدید” اسرائیلی جارحیت لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کر رہی ہے “اور انہیں خطرے میں ڈال رہی ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan