Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی لبنان کےعلاقے قنطرہ میں دراندازی، لبنانی شہری اغوا

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان یونیفل کے ساتھ کام کرنے والے ایک لبنانی شہری کو وادی الحجیر کے راستے سے جنوبی لبنان کے قصبے قنطرا میں اسرائیلی گاڑیوں کی دراندازی کے بعد اغوا کر لیا۔دوسری جانب 27 نومبر کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد قابض فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیو کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی گاڑیوں نے جنوبی لبنان میں وادی الحجیر کے راستے پیش قدمی کی اور بھاری مشین گنوں سے وسیع پیمانے پر آپریشن کیا۔ ان فورسز نے “شہری حسام فواز” کو تبنین قصبے سے اس وقت اغوا کیا جب وہ وہاں سےجا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض ریاست کے جاسوس اور ڈرون طیارے “مرکزی اور مغربی علاقوں کے آسمانوں میں خاص طور پر جنوب میں ناقورہ کے اوپر اور بنت جبیل کے آسمان تک پرواز کرتے ہوئے، طلوسا، قنطرا، وادی الحجیر کے علاقےکی فضائی حدود تک پرواز کرتے رہے۔

دوسری طرف یونیفل نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ “کوئی بھی ایسی کارروائیاں جو جنگ بندی کے نازک مرحلے کے لیے خطرہ ہوں کو روکنا چاہیے”ْ۔ یو این امن فوج نے مزید کہا کہ اسرائیل اور لبنان نے “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا انہیں اس عزم پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشیدگی روکنی چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan