Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی نسل کشی کی وجہ سے غزہ کے ہسپتال “موت کے جال” بن گئے ہیں:انروا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے کہا ہےکہ غزہ کے ہسپتال جو مسلسل اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں “موت کا جال” بن چکے ہیں۔

یہ بات بدھ کے روز ایکس  پلیٹ فارم پر غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کے حوالے سے ایک پوسٹ میں سامنے آئی۔

’انروا‘ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں “خاندان ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں۔ بچے سردی سے مر رہے ہیں۔اپنے والدین سے محروم ہو رہے ہیں۔ پٹی میں بھوک لوگوں کی جانیں لے رہی ہے، جہاں انسانی امداد کے داخلے پر اسرائیل کی طرف سے عائد پابندیوں سے خوراک کا بحران بڑھ گیا ہے‘‘۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پہلے ہی اس بات کی مذمت کی ہے کہ غزہ کے ہسپتال “موت کا جال” بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گویا غزہ میں مسلسل بمباری اور خوفناک انسانی صورتحال کافی نہیں ہے۔ ہسپتال واحد جگہ جہاں فلسطینیوں کو محفوظ محسوس کرنا چاہیے موت کا جال بن گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ کے دوران ہسپتالوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور تمام فریقین کو اس اصول کا ہر حال میں احترام کرنا چاہیے۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 14 جزوی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ہسپتال ادویات اور طبی سامان کی قلت کا شکار ہیں کیونکہ انہیں خاطر خواہ امداد فراہم نہیں ہو پا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan