Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی شپنگ کمپنیوں کی چالاکی: یمن کا انتباہ

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصار اللہ مزاحمتی فورسز سے وابستہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بعض بحری جہازوں اور کمپنیوں پر یمن کی طرف سے اٹھائے گئے “تعزیتی اقدامات” کے دوران قابض اسرائیلی میری ٹائم شپنگ میں کام کرنے والی کمپنیوں کی “دھوکہ” دہی کا انکشاف کیا۔

سریع نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پریس  بیان کہا کہ انٹیلی جنس معلومات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اسرائیلی دشمن سے منسلک میری ٹائم شپنگ میں کام کرنے والی بہت سی کمپنیاں اپنے اثاثے بیچنے اور اپنی املاک کو جہاز رانی اور بحری نقل و حمل کے جہازوں سے منتقل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اس طرح وہ دوسری کمپنیوں یا انہیں دوسری پارٹیوں کے ناموں سے رجسٹر کرکے دھوکہ دہی کررہی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “ہماری افواج اسرائیلی دشمن جہازوں کی ملکیت یا جھنڈے میں کسی قسم کی تبدیلی کو خاطر میں نہیں لائیں گی اور تمام متعلقہ فریقوں کو ان کمپنیوں یا جہازوں کے ساتھ لین دین کے خلاف خبردار کریں گی”۔

یمنی افواج کے ترجمان نےکہا کہ یہ کمپنیاں “سزا کی زد میں ہیں اور ان پر یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے علاقے کو عبور کرنے سے منع کیا گیا ہے جن کی سابقہ بیانات میں وضاحت کی گئی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فورسز قابض اسرائیل پر بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سے منسلک یا اس کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ محاصرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جارحیت بند نہیں ہو جاتی، غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اور لبنان کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan