پیر کو اسرائیلی ریاست کے صدر اسحاق ہرزوگ بحرین سے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی پہنچے۔
ہرزوگ کا استقبال متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کیا۔
بعد ازاں اسرائیلی صدرنے خلائی کانفرنس سے خطاب کیا اور اپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زاید سے ملاقات کی۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے بحرین کے دورے پر خلیجی کارکنوں اور مخالفین کی طرف سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی، جنہوں نے اس دورے کو “غداری اور کھائی میں گرنے” کے مترادف قرار دیا۔
بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے 2020 سے اسرائیلی ریاست کے ساتھ معمول کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔