ل اتوار اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک شہری کو اس کے گھر کا کچھ حصہ مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی غاصب ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی جبر کی یہ تازہ مثال ہے۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ قابض حکام نے اسے اپنے گھر کا 45 مربع میٹر مسمار کرنے پر مجبور کیا اور کہا کہ یہ بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق اسے تقریباً 100,000 شیکل کا نقصان ہوا۔
ابو فرحہ نے وضاحت کی کہ قابض حکام نے انہیں ان کے گھر کی توسیع سے روکا اور عمارت کے اجازت نامے کی ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 150 سے زائد مکانات مسمار اور سینکڑوں شہریوں کو بے گھر کر دیا ہے