مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے نبی یعقوب میں صیہونی قابض فوج کی فائرنگ سے پیر کی صبح ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوج نے نوجوان پر فائرنگ کی اور دعویٰ کیا کہ وہ بیت حنینا کے قرب و جوار میں ایک آباد کار گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کو قابض فورسز نے گرفتار کرنے سے قبل شدید زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔
فلسطینی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق قابض فوج بغیر کسی جواز کے اندھا دھند فائرنگ کے بین الاقوامی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف حد سے زیادہ مہلک طاقت کا استعمال کرتی ہے۔
سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض فوج کے ہاتھوں 17 بچوں اور خواتین سمیت 98 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ سینکڑوں مختلف زخمی بھی ہوئے ہیں۔