غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ “اسرائیلی” قابض فوج نے الشفا کمپلیکس میں جان بوجھ کر 13 مریضوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ اس کے علاوہ انہیں انہیں ادویات، محلول، بجلی، ری فل اور آکسیجن سے محروم کر دیا اور قابض فوج نے کمپلیکس پر لگاتار چوتھے دن قبضہ کر رکھا ہے۔
سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ ایک بیان میں کہا ہے کہ “اسرائیلی” قابض فوج نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران الشفا میڈیکل کمپلیکس کی دیواروں کے اندر جان بوجھ کر 13 مریضوں کو دوائی، خوراک، ریفلز، علاج کی سہولت سے محروم کرکے انہیں قتل کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں شہید ہونے والے 4 مریض ایسے ہیں جو انتہائی نگہداشت کے کمروں میں وینٹی لیٹر پر تھے، جب کہ قابض فوج نے ان کی بجلی کاٹ دی اور اس طرح آکسیجن بند کر دی تاکہ انہیں شہید کیا جا سکے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں بربنہ کیا گیا۔، ان کو بچانے کی کوشش کرنے کے لیے مریضوں کے کمروں تک ان کی رسائی کو روکا گیا۔