Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی پولیس کا روسی مسلمان کو تشدد کے بعد گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر سوق القطانین میں ایک روسی مسلمان کو گرفتار کرنے سے پہلے وحشیانہ حملہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض پولیس نے نوجوان مسلمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ آباد کاروں کے پیچھے چل رہا تھا۔ ان آباد کاروں نے کل سہ پہر مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

قابض پولیس کے خصوصی دستے اس نوجوان کو مسجد اقصیٰ کے دروازے باب القطانین لے گئے اور سوق القطانین سے گرفتار ہونے سے قبل اس کے اور خصوصی یونٹوں کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

اسی تناظر میں قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے فوٹو جرنلسٹ احمد جلاجیل کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا، اس سے پہلے اسے مسجد کے دروازوں میں سے ایک لائنز گیٹ سے گرفتار کیا۔

کل سوموار کو 58 آباد کاروں اور 43 یہودی طلباء نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan