اسرائیلی قابض جیل انتظامیہ نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعادت کی ایک ہفتے کے لیے قید تنہائی کی سزا میں تجدید کرتے ہوئے انہیں دوبارہ قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔۔
اسیران اور سابق قیدیوں کے امور کے کمیشن اور فلسطینی اسیران کلب نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اقدام قابض جیل انتظامیہ کے انتقامی اقدامات کا حصہ ہے۔ اس سے قبل ان کے دو قریبی ساتھیوں عاھد ابو غلمی اور ولید حناتشہ کو قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیر قائد احمد سعدات کے خلاف اس دشمن کے خطرناک انتقامی اقدامات پاپولر فرنٹ کے قیدی تمام دیگر اسیران کے ساتھ مل کر احتجاج کی تیاری کررہے ہیں۔