بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جمعے کے روزلبنان کی تحریک امل اور حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے 5 ارکان کی شہادت کا اعلان کیا۔
“امل موومنٹ” نے ایک بیان میں کہا کہ”جبشیت قصبے سے تعلق رکھنے والے علی حسن عیسیٰ ، القصیبہ قصبے سے تعلق رکھنے والے محمد حسین سعید اور مشرقی بیرو بیرو قصبے کے قاسم نزار شہید ہوگئے۔
تحریک نے کہا کہ اس کے ارکان “لبنان اور جنوب کے دفاع میں اپنا قومی اور جہادی فرض ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے”۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ آج نصف شب (جمعرات/جمعہ کی صبح) لبنان کے جنوب میں قنطارا قصبے میں ایک گھر پر دشمن کے حملے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ تصادم میں اپنے دو ارکان کی شہادت کا اعلان کیا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے دو شہداء “مصطفٰی خضر قصیراور محمد علی درویش “مہدی” کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
حزب اللہ نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ اس کے ارکان “یروشلم جانے والی سڑک پر شہید ہو ئے”۔
اس اعلان کے ساتھ ہی ’’امل موومنٹ‘‘ (اس کی قیادت پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری کرتے ہیں) کے شہداء کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جب کہ تصادم کے آغاز کے ساتھ ہی گزشتہ 8 اکتوبر سے ’’حزب اللہ‘‘ کے شہداء کی تعداد 202 ہو گئی ہے۔