Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا تعزیتی کیمپ لگانے سے روک دیا

قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کےروز شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کے اہل خانہ کو شہید کے لیے تعزیتی کیمپ لگانے کی اجازت سے انکار کردیا ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں شہید عدی التمیمی کے اہل خانہ کو جنازہ گاہ بند کرنے پر مجبور کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ درجنوں مسلح قابض فوجیوں نے شہید تمیمی کے جنازے کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو جھوٹے بہانوں اور دعووں کے تحت تعزیتی کیمپ بند کرنے پر مجبور کر دیا۔

22 سالہ التمیمی کو اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس کے مشرق میں واقع “معالیہ ادومیم” بستی کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

11 دنوں تک اسرائیل کی تمام سکیورٹی سروسز 7 اکتوبر کو “شعطاف آپریشن” کے مرتکب التمیمی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تھی۔ التمیمی پر الزام تھا کہ ا نے ایک کارروائی میں یک خاتون فوجی ہلاک اور 3 دیگر فوجی زخمی کردیے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan