Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے پانی کا ایک کنواں اور ایک زرعی گودام مسمار کردیا

کل سوموار کو اسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے جنوب میں پانی کا ایک کنواں ملبہ ڈال کر بھر دیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زرعی کمرے کو مسمار کر دیا۔

حبلہ قصبے کے سربراہ نبیل الجدع نے بتایا کہ قابض فوج نے مشرقی علاقے “الکنتری سٹریٹ” پر چھاپہ مارا اور زیر تعمیر پانی کے کنویں کو بھر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنواں گاؤں کی کونسل کے زیراہتمام ہےاور اسے دو ماہ قبل تیار کرنا شروع کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی قابض حکام نے بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع العیساویہ گاؤں کے مشرقی علاقے میں ایک زرعی گودام کو مسمار کر دیا اور دیوار فاصل کے پیچھے واقع زمینوں میں پودے قبضے میں لے لیے۔

بیت المقدس کے سرگرم کارکن محمد ابو الحمص نے بتایا کہ قابض افواج نے ایک فوجی بلڈوزر کے ساتھ ایک زرعی کمرے کو مسمار کر دیا اور زیتون اور لیموں کے پودے اور پانی کی ایک ٹینک پر قبضہ کر لیا۔

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے پیر کو غرب اردن کے شہر طولکرم پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے شہر پر دھاوا بولا، اس کی گلیوں اور محلوں میں گشت کیا۔ شہر کے غربی علاقے میں، متعدد دکانوں پر چھاپے مارے اور نگرانی کرنے والے کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے لی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan