اسرائیل نے آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی ہے جس میں فلسطینی مزاحمتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مرکز اطلاعاتِ فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ آج صبح غزہ میں کئی دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔
جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک زیرِ زمین گودام پر حملہ کیا ہے جس میں “حماس کا راکٹوں کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا خام مال موجود تھا۔”
فلسطینی مزاحمت کاروں نے جواب میں جنوبی اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ ، نابلس اور بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔