غاصب اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی جوان کو شہید کر دیا
غاصب صیہونی فوج نے مقبوضہ القدس میں ایک فلسطینی جوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ فلسطینی جوان نے مقبوضہ القدس سے فلسطینیوں کےجبری انخلاء تنازع پر دو فوجیوں کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد غاصب صیہونی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی جوان کی گولیوں سے شہید کر دیا۔
واضح رہے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیاں آباد کرنے کےلئے مقامی فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر رہی ہے۔ مظلوم فلسطین اس جبری انخلاء کے خلاف مزاحمت دکھا رہے ہیں جس کی وجہ سے غاصب صیہونی ریاست ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔