Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کے غزہ ڈیژن کمانڈر نےشکست تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دےدیا

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی فوج میں غزہ ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایوی روزن فیلڈ نے غزہ کے اطراف اسرائیلی بستیوں کے تحفظ کے اپنی زندگی کے مشن میں ناکام ہونے کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور فوج سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کر غزہ کے اطراف کی بستیوں پر حملہ کرکے 1100 سے زیادہ افراد کو ہلاک اور اڑھائی سو کو یرغمال بنا لیا تھا۔

غزہ ڈویژن کے کمانڈر کی طرف سے اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی اور جنوبی ڈویژنل کمانڈر اوری گورڈین کو باضابطہ طور پر ایک خط بھیجا گیا۔ جنرل ایوی روزن نے خط میں کہا کہ انہوں نے 143ویں ڈویژن (غزہ ڈویژن) کے کمانڈر کا عہدہ ختم کرنے اور فوج سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہر ایک کو اپنی ذمہ داری اٹھانا ہوگی اور میں 143 ویں ڈویژن کا ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس وقت تک اسرائیلی غزہ ڈویژن کے سربراہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب تک کہ کسی متبادل کی تقرری نہیں کی جاتی اور قیادت کو منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ تحقیقات میں حصہ لینا جاری رکھیں گے تاکہ جو کچھ سات اکتوبر کو ہوا وہ دوبارہ نہ دہرایا جا سکے۔

اسرائیلی کا استعفی اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی جنگی کمان کونسل کے رکن بینی گانٹز اور ان کی پارٹی کے باقی وزرا نے بغیر کسی وضاحت کے اتوار کو باقاعدہ حکومتی اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا اور بات کی جارہی تھی کہ وہ اتوار کی شام کو ہی اپنے استعفی کا اعلان بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے گانٹز کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے وزراء سے سیشن کے آغاز میں کہا کہ “یہ وقت سیاسی اور متعصبانہ وجوہات کی بنا پر تقسیم کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے۔ ہمیں اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ جو دشمن ہم سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں نیست و نابود کرنا چاہتے ہیں ان میں حماس، حزب اللہ، ایران اور اس کے ہتھیار اور مغربی کنارے میں دہشت گردی شامل ہیں۔

تاہم گانٹز نے یاھو کا کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم انہوں نے اپنے قریبی لوگوں کو کہا کہ نیتن یاہو نعرے لگانے میں اچھے ہیں، لیکن وہ معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ۔ وہ اتحاد اور ٹیم ورک جیسی چیز کو جانتے تک نہیں۔ نیشنل یونٹی پارٹی کے سربراہ گینٹز نے 18 مئی کو نیتن یاہو کو حکومتی پالیسی میں تبدیلی کے لیے 8 جون کی آخری تاریخ دی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan