غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں کل سوموار کی شام اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
یہ واقعہ جنین کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں نزلہ الشیخ زاید میں پیش آیا جب اسرائیلی فوجی دستے نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں متعدد فلسطینی سفر کررہے تھے۔
وزارت صحت نے پیر کی شام کو اعلان کیا کہ قابض فوج کی فائرنگ سے براہ راست فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ان دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے، جب کہ دوسرے کی کمر میں معمولی زخم آئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے جنین کے مغرب میں نزلہ شیخ زاید قصبے میں ایک گاڑی کا تعاقب کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی۔