غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی استقامتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف 21 مسلح کارروائیاں انجام دی گئيں
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی اورانھیں دھماکہ خیز مادوں اور دستی بموں سے ٹارگیٹ کیا ۔ یہ مزاحمتی کارروائیاں بیت المقدس، نابلس، رام اللہ، جنین، بیت لحم ، طولکرم اورالخلیل میں انجام پائیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ رات صہیونیوں کی الجلمہ چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی گئی ۔ صیہونی فوجی اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کے بارے میں بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ تل ابیب نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی گشت اور چیک پوسٹوں میں اضافہ کر دیا ہے اور تمام صیہونی آباد کاروں کو بھی اسلحہ لے کر سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے