لندن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ شہر کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر بے گھر فلسطینی شہریوں کے خلاف دو دن سے جاری فوجی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر انہیں ماورائے عدالت پھانسیاں دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بے گھر ہونے والے عینی شاہدین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے قابض فوج کو 8 سے 10 فلسطینی شہریوں کو الشفا کمپلیکس کے مردہ خانے میں لے جاتے ہوئے دیکھا۔ پھر قابض فورسز کے ان شہریوں پر وہاں گولیاں ماریں اور انہیں شہید کردیا گیا۔
یورو میڈ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ان شہریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔ انسانی حقوق گروپ نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کی صورتحال اور شہریوں کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی فیلڈ ٹیم نے الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندر اور اس کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی گولیوں سے 60 سے 80 افراد کی ہلاکت کے بارے میں شہادتیں اکٹھی کیں جنہیں اتوار اور سوموار کے درمیان شہید کیا گیا۔
انہوں نے ہسپتالوں اور طبی سہولیات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر سنگین اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔