رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اج سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوکے دوران ایک صحافی سمیت کم از کم 12 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی کلب برائے امور اسیران محکمہ اسیران نے پیر کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ “گرفتاری کی کارروائیاں رام اللہ، الخلیل ، بیت لحم، قلقیلیہ اور بیت المقدس گورنریوں میں کی کی گئیں”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی افوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں وسیع پیمانے پر تخریب کاری، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔ قابض فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مسلسل اور بڑھتی ہوئی گرفتاری مہم ہمارے عوام کے خلاف جامع جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے جس میں آئے روز بچوں، خواتین، بوڑھوں اور بیماروں کوغیر مسبوق طریقے سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے متوازی طور پرسات اکتوبر2023ء سے جاری ہے،قابض اسرائیلی اوراس کے آباد کاروں نے مغربی کنارے میں اپنی جارحیت تیز کردی ہےجس کے نتیجے میں 692 فلسطینی شہید، 5700 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں، دس ہزار 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔