Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی قابض فوج کی بربریت،جنین میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا

جنین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں عرب گول چکر کے قریب تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ تینوں فلسطینیوں کو ایک گاڑی میں گولیاں ماری گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہےکہ اسے جنین کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی قاتلانہ کارروائی میں 3 شہریوں کی شہادت کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنین کے مغرب میں ہونے والے اسرائیلی فوجی آپریشن میں شہید ہونے والوں میں نائف ابو صویس، خلیل ابو نعسہ اور براء کرامہ شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی فوج نے جنین کے جنوب میں عرابہ گول چکر کے قریب ایک فلسطینی گاڑی پر شدید فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد فلسطینیوں کی ایمبولینسوں کو اس طرح آنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق صہیونی اسپیشل فورس نے جنین کے جنوب میں نشانہ بننے والی گاڑی پر 100 سے زائد گولیاں برسائیں۔ جب تک تینوں فلسطینیوں کی شہادت کا یقین نہیں ہوگیا اس وقت تک فائرنگ کا وحشیانہ عمل جاری رہا۔ اس پر مستزاد یہ کے فلسطینی امدادی کارکنوں کو ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر لانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے اسی علاقے میں دوسری گاڑی کو نشانہ بنایا اور ان میں سے کم از کم دو کو گرفتار کرلیا۔

قابض فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فوجی دستوں نے جنین کے علاقے میں ایک “مسلح سیل” کو ختم کر دیا ہے۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فورسز نے تین نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

اس جرم پر تبصرہ کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کر کہا کہ قابض دشمن اپنے جرائم کی قیمت چکانے سے نہیں بچ سکے گا۔ ان کا  کہنا تھا کہ دشمن کو فلسطینی شہریوں کے قتل کی  بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan