Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد زیتون اور صبرہ میں سیکروں لاشیں برآمد

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بدھ کے روز کہا کہ عملہ غاصب قابض افواج کی محدود پسپائی کے بعد وسطی غزہ کی پٹی کے الزیتون اور الصبرہ محلوں کے متعدد علاقوں سے درجنوں شہداء کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہا۔

بسال نےمرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ  قابض فوج نے 6 روزہ جارحیت کے دوران زیتون کے محلے میں 200 سے زائد مکانات کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے الزیتون محلے میں واحد صحت کلینک “الزیتون کلینک” کو تباہ کر دیا اور اس کے بعد الصبرہ محلے میں واحد الصبرہ کلینک کو بھی تباہ کر دیا جو بے گھر افراد کی آجری پناہ گاہ تھا۔ اس بمباری میں ٓوہاں موجود 14 سے زائد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 35,233 شہید اور 79,141 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوئےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan