Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہید کے جنازے پرحملہ درجنوں شہری زخمی

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی قابض افواج نے کل جمعہ کی شام جنوبی قصبے حوارہ میں ایک شہید 19 سالہ لبیب ضمیدی کے جنازے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حوارہ میں شہید ضمیدی کے جنازے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فوج نے جنازے کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی، ربڑ کی کوٹڈ دھاتی گولیوں کا اندھا دھند استعمال کرنے کے ساتھ وحشیانہ انداز میں آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

قابض فوجیوں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب قصبے کے وسط میں شہدا کے لیے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد جنازے کے شرکاء تدفین کی تیاری کررہے تھے۔

شہید کے جسد خاکی کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے سوگواروں نے ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے اور اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 51 شہری زخمی ہوئے۔ ان میں 19 افراد دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

قابض فورسز نے پریس کے عملے پر بھی حملہ کیا انہیں تقریب کی کوریج سے روکنے کے لیے ان پر صوتی بم اور زہریلی گیس پھینکی۔

جمعہ کو اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ سے 12 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے 12 شہریوں کو حراست میں رکھنے کے بعد ان میں سے بعض کو رہا کردیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں زید عودہ، مومن عودہ اور مامون نایل عودہ شامل ہیں۔

ہزاروں شہریوں نے شہید ضمیدی کے جسد خاکی کو ان کی آخری آرام گاہ تک پہنچایا۔ قبل ازیں شہید کے جسد خاکی کو نابلس شہر کے رفیدیا ہسپتال سے جنازہ گاہ لے جایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan