Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا غزہ کے ہسپتالوں میں افراد کو برہنہ باہرآنے کا حکم

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی صلیبِ احمر نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے اتوار کے روز شدید گولہ باری کےدوران طبی ٹیموں کو گھیرے میں لے کر غزہ کے مزید دو ہسپتالوں کا محاصرہ کر لیا۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے الامل ہسپتال میں موجود عملے، پناہ گزینوں،زخمیوں اور مریضوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے کپڑے اتار کرننگے ہو کرباہر نکلیں۔

فلسطینی ہلالِ احمر نے کہا کہ اس کا ایک عملہ اس وقت مارا گیا جب اسرائیلی ٹینکوں نے شدید بمباری اور گولہ باری کے درمیان جنوبی شہر خان یونس میں العمل اور الناصر ہسپتالوں کے ارد گرد کے علاقوں میں اچانک کارروائی کی۔

ہلالِ احمر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی بکتر بند افواج نے الامل ہسپتال کو سیل کر دیا اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر مسماری کی کارروائیاں کیں۔ انہوں نے مزید کہا: “ہماری تمام ٹیمیں اس وقت انتہائی خطرے میں ہیں اور مکمل طور پر غیر متحرک ہیں۔”

اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج اب الامل کے احاطے سے عملے، مریضوں اور بے گھر لوگوں کو مکمل طور پر نکالنے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور اس کے مکینوں کو زبردستی نکالنے کے لیے علاقے میں دھوئیں کے بم برسا رہی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کہتی ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے شمال میں واقع الشفاء میں درجنوں مریضوں اور طبی عملے کو حراست میں لے لیا ہے جو ایک ہفتے سے اسرائیلی قبضے میں ہے۔

الشفاء صحت کی ان چند سہولیات میں سے ایک ہے جو شمالی غزہ میں جزوی طور پر فعال ہیں اور دوسرے ہسپتالوں کی طرح تقریباً 20 لاکھ شہریوں میں سے کچھ کو پناہ دیئے ہوئے ہے جو جنگ سے بے گھر ہونے والی غزہ کی 80 فیصد آبادی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan