Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہے: یو این ماہرین

جنیوا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے مندوبین مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے متعدد نمائندوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ “غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیل نے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچہ کو کمزور کر دیا ہے”۔

بیان میں زور دیا گیا کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اس سے باہر کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تکالیف پہنچا کر بار بار بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ قتل، تشدد، جنسی تشدد اور جبری نقل مکانی انسانیت کے خلاف جرائم ہیں”۔

سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج امریکہ اور یورپ کی حمایت غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض دشمن کے جنگی طیارے دن رات غزہ پر بمباری کرتے ہیں۔

اس جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 154,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی اور قحط کےحالات میں دو ملین سے زائد آبادی تکلیف دہ زندگی گذار رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan