Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے جنین سے فلسطینی خاتون رہ نما وفا جرار کو گرفتار کرلیا

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) منگل کی شام اسرائیلی قابض حکام نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کی امیدوار وفا جرار کو جنین شہر کے المراح محلے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

سابق اسیر رہ نما وفا جرار کی بیٹی زیتونہ جرار نے بتایا کہ قابض فوج نے ان کی والدہ کو گھر پر دھاوا بول کرحراست میں لیا۔ اسرائیلی فوج نے گھر میں تلاشی کی آڑمیں گھرمیں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔گرفتاری سے قبل انہیں قابض فوج نے مار پیٹا اور تشدد کے بعد گرفتار کرلیا۔

وفا جرار قیدی عبدالجبار جرار کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نےانتظامی حراست سمیت 14 سال سے زائد عرصہ قابض ریاست کی جیلوں میں گذارا۔

جرار “یروشلم ہماری منزل ہے” کی فہرست میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے امیدوار تھے جو 2021 میں ہونے والےتھے۔

وہ جنین اور شمالی مغربی کنارے میں شہداء کی ماؤں کی تنظیم میں بھی سرگرم ہے، جو شہداء کی ماؤں سے ملاقات کرتی ہے اور ان سے تعزیت اور اخلاقی حمایت کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan