Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی بربریت، غزہ میں مزید 35 فلسطینی شہید،130 زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی غاصب جارحیت کے شہداء کی تعداد 37,431 ہوگئی ہے جب کہ 85,653 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین مو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ “اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 4 قتل عام کیے، جن میں 35 شہری شہید اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمبار میں کئی افراد زخمی ہونے کے بعد سڑکوں پر ہیں یا ملبے تلے دب چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی رکاوٹوں کی وجہ سے شہری دفاع، امدادی کارکن اور صحت کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan