Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید غزہ کے نو فلسطینی شہری رہا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ہفتے کی صبح قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے نو قیدیوں کو رہا کر دیا، جنہیں کئی ماہ اور ہفتوں تک زمینی جارحیت کے دوران حراست میں رکھا گیا تھا۔

یہ نو قیدی اسرائیلی فوج نے کارم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے ریڈ کراس کےتوسط سے غزہ پہنچے اور وہاں سے انہیں غزہ کے یورپی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے ان قیدیوں میں سے کچھ کے نام شائع کیے جن کی شناخت محمد محمود عبدالفتاح عبدالنبی، سہیل سیف الدین السک، خالد حاتم عبد النبی، سامی نبی الصوفی، اور محمد رامی طافش شامل ہیں۔

سات اکتوبر 2023ء کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے قابض فوج نے غزہ کی پٹی سے ہزاروں شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

قیدیوں اور سابق قیدیوں کے امور کی اتھارٹی کے سربراہ قدورہ فارس کے مطابق قابض نے غزہ کی پٹی سے تقریباً 2500 مرد اور خواتین قیدیوں کو سیدی تیمان، عنتوت، عوفر اورالنقب جیلوں میں قید رکھا ہے۔

قابض حکام ان قیدیوں کو “غیر قانونی جنگجو کے قانون مجریہ 2002ء” کے مطابق نمٹتے ہیں اور ان سے غیر انسانی سلوک کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan