Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون صحافی کو انتظامی قید کی سزا

کل اتوار کوقابض اسرائیلی  ریاست کی ایک فوجی عدالت نے قیدی بشریٰ الطویل کے خلاف تین ماہ کے لیے انتظامی حراست کا حکم جاری کیا۔ یہ ان کی مسلسل پانچویں بار انتظامی قید کی توسیع ہے۔

صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے اتوار کو ایک بیان میں اسرائیلی ریاست کی انتظامی حراست کی پالیسی پرقائم رہنے اور قابض ریاست کی جیلوں میں زیر حراست صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا جاتا ہے اور انہیں بغیر کسی جرم کے انتظام قید میں ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے الطویل کو 22 تاریخ کو شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع “زعترہ” فوجی چوکی پر روکنے کے بعد گرفتار کیا۔

کمیٹی نے کہا کہ صحافی الطویل کو پانچویں بار انتظامی حراست کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی سزا ختم ہونے سے پہلے اس کی کئی بار تجدید کی گئی جس کا مقصد ان کے حوصلے پست کرنا توڑنا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan