Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عدالت کا الخلیل میں پرائمری اسکول مسمار کرنے کا فیصلہ

کل اتوار کے روز اسرائیلی قابض عدالت نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں بادیہ یطا میں ام قصہ ایلیمنٹری اسکول کو منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

اسکول کے پرنسپل یوسف البسایطہ نے کہا کہ قابض اسرائیل نے پچھلے سال اسکول کو مسمار کرنے کا نوٹس دیا تھا جس کے بعد علاقے میں والدین نے مزید بچوں کو اسکول داخل کرنے سے روک دیا تھا۔ اس اسکول میں 58 بچے زیر تعلیم ہیں جب کہ اسکول کی چھت ٹین کی چادر ہے۔

البسایطہ نے وضاحت کی کہ قابض ریاست کی عدالت نے اسکول کے وکیل کو سات دن کے اندر اسکول کو منہدم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
اس تناظر میں اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے قراوہ بنی حسان میں دو زرعی سڑکوں اور تین مکانات پر کام بند کرنے کا نوٹس جاری کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بول دیا اور قصبے کے مغرب میں واقع “العقدہ” کے علاقے میں واقع دو زرعی سڑکوں پر کام معطل کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نےکل اتوار کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے دیراستیا میں ایک زرعی سڑک کو بند کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan