Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج غزہ میں قتل عام کے لیےکواڈ کاپٹر طیارے استعمال کررہی ہے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) انسانی حقوق گروپ ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ کہ اس کی ٹیموں نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ اور چھوٹے ڈرونز سے دھماکہ خیز بم گرانے کے ذریعے قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ان چھوٹے ڈرونز کو جنہیں مہلک حملوں کے لیے استعمال کیا گیا کو “کواڈ کاپٹرز” کہا جاتا ہے۔

آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے ڈرونز کو انٹیلی جنس ایئر فورس میں تبدیل کر دیا اور پھر ماورائے قانون اور ماورائے عدالت قتل و غارت گری کا ذریعہ بنا دیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی فیلڈ ٹیموں نے قابض افواج کی جانب سے سفید جھنڈے لہرانے والے شہریوں کو بموں سے نشانہ بنانے کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔ ان میں جبالیہ کیمپ سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ صالح محمد احمد عودہ شامل ہیں جنہیں کواڈ کاپٹر طیارے سے براہ راست بمباری کرکے شہید کیا گیا حالانکہ وہ سفید جھنڈا اٹھائے ہوئے تھی۔

ان کا خیال ہے قابض فوج ان ڈرونز کو فلسطینیوں کو ڈرانے، ان کے درمیان دہشت پھیلانے اور فضائی حدود میں مسلسل موجودگی کے علاوہ خوفناک آوازیں جاری کرکے، فوجیوں کے احکامات جاری کرکے ان کی نفسیاتی صحت کو منفی طور پر متاثر کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ڈرونز کو بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں کی طرح غیر قانونی ہتھیار نہیں سمجھا جاتا، لیکن ان کا استعمال مسلح تنازعات کے تناظر میں لاگو ہونے والے بین الاقوامی انسانی قانون کے قواعد کے مطابق ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔ ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan