Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا غزہ سے 98ویں بریگیڈ کا انخلا، مغربی کنارے میں نفری میں اضافہ

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اپنی 98ویں فوجی بریگیڈ کو غزہ کی پٹی سے واپس بلا لیا ہے۔ اس انخلا کے بعد اب غزہ میں قابض فوج کی صرف چار بریگیڈز موجود رہ گئی ہیں، جب کہ ایران کے خلاف جمعہ سے جاری جارحیت کے تناظر میں مغربی کنارے میں فوجی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ناحال بریگیڈ کو مغربی کنارے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

قابض فوج کے ریڈیو نے پیر کے روز تصدیق کی کہ فوج نے 98ویں بریگیڈ کو غزہ سے نکال لیا ہے، اور اب وہاں صرف چار بریگیڈز باقی رہ گئی ہیں، تاہم باقی بریگیڈز کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

فوجی معلومات کے مطابق 98ویں بریگیڈ ایک خصوصی یونٹ ہے جو پیراٹروپرز اور کمانڈوز پر مشتمل ہے اور یہ حالیہ عرصے میں جنوبی غزہ کے شہر خانیونس میں سرگرم تھی۔

قابض اسرائیلی فوج نے 22 مئی کو اعلان کیا تھا کہ 98ویں بریگیڈ کو غزہ واپس لایا جا رہا ہے، جو اس سے قبل کئی ماہ تک لبنان میں تعینات رہی تھی۔ اس سے پہلے فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر جاری جنگ میں پانچ بریگیڈز حصہ لے رہی تھیں: 98، 252، 143، 36 اور 162۔ ان کے علاوہ ناحال اور گولانی بریگیڈز بھی شامل تھیں۔ تاہم اب 98ویں بریگیڈ کے انخلا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ناحال بریگیڈ نے بھی غزہ کو چھوڑ دیا ہے اور اسے مغربی کنارے میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ داخلی محاذ کی افواج کی جگہ لی جا سکے۔ یہ داخلی محاذی افواج قابض اسرائیل کے اندر مختلف مقامات پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں امدادی اور بچاؤ کی سرگرمیوں کے لیے بھیجی گئی ہیں۔

اس طرح اب قابض اسرائیلی فوج کی جو بریگیڈز غزہ میں موجود ہیں، ان میں 252، 143، 36 اور 162 شامل ہیں، جب کہ گولانی بریگیڈ بھی غزہ میں باقی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan