Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے طولکرم کے ایک خاندان سے اس کا گھر جبرا خالی کرا لیا

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم کے شمال میں واقع زیتا قصبے کے مغرب میں رنگ برنگی دیوار سے متصل ایک خاندان کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کردیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ابو العز خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں بغیر کسی جواز کے آدھے گھنٹے کے اندر وہاں سے جانے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے ابو العز خاندان سے تعلق رکھنے والے سات گھروں کو خالی کرایا، جنہیں قصبے کے اندر رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا۔

ذرائع نے واضح کیا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ خاندان کو اس طرح کے اقدام کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ قابض فوج نے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی موجودگی کی پرواہ کیے بغیر جان بوجھ کر خاص تہواروں کے مواقع کے دوران چھاپے اور بے دخلی کی ہے۔

قابض حکام اجازت نامے کے بغیر سیکٹر”C” کے زمرے میں آنے والے علاقوں میں تعمیرات یا زمین کی بحالی پر پابندی لگارکھی ہے، جہاں فلسطینیوں کو کسی قسم کی تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج 21 جنوری سے شمالی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپوں، قصبوں اور شہروں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر جنین اور طولکرم گورنری کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس جارحیت میں شہریوں کے قتل کے واقعات، گرفتاریاں، متعدد خاندانوں سے پوچھ گچھ اور گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کرنا شامل ہے۔

غزہ کی پٹی پر تباہی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے قابض فوج اور اس کے آباد کاروں نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 940 سے زائد فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 15700 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan