قلقیلیہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر قلقیلیہ کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔
مقامی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ ایک 45 سالہ فلسطینی قلقیلیہ کے جنوب میں واقع گاؤں حبلہ کی زمینوں پر بنائی گئی نسل پرستانہ علیحدگی کی دیوار کے قریب قابض فوجیوں کی جانب سے فائرنگ سے براہ راست گولیاں چلائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے قلقیلیہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک فلسطینی مزدور تھا جو مقبوضہ فلسطین کے اندر جانے کی کوشش کررہا تھا۔