Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عدالت سے 86 فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)قابض اسرائیلی ریاست کی نام نہاد عدالت نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنےوالے86 فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے ہیں۔

صہیونی عدالت سے انتظامی طور پر حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سے بعض نئے ہیں اور انہیں پہلی بار قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ زیادی تر قیدیوں کو 3 سے 6 ماہ کے درمیانی عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جن قیدیوں کی حراست میں چار ماہ کی توسیع کی گئی تھی ان میں نابلس سے تعلق رکھنے والے کارکن علاء احمد حمیدان بھی شامل ہیں، جنہیں 23 اکتوبر 2023 کو بلاطہ کیمپ میں ان کے گھر پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

حمیدان “القدس ہماری تاریخ ہے” کی فہرست میں ایک نمایاں شخصیت ہیں، اور منسوخ شدہ فلسطینی قانون سازی کے انتخابات کے لیے اس کے ترجمان تھے۔

طولکرم کے صحافی سامی سعید الساعی کی نظربندی میں 4 ماہ کی توسیع کردی۔ قابض فوج نے انہیں طولکرم کے نواحی علاقے “ارتہ” میں ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا تھا۔

درجنوں نوجوانوں کو انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے گئے، جب کہ قابض عدالت نے الخلیل سےتعلق رکھنے والے انس عامر عبدالعزیز کی انتظامی حراست میں 6 ماہ کے لیے تجدید کر دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan