غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہری صہیونی جلادوں کے وحشیانہ تشدد سے شہید ہوگئے۔
بدھ کے روز فلسطینی اسیران کے ذمہ دار اداروں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی قابض اسرائیلی زندانوں میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں محمد شریف العسلی اور ابراہیم عدنان عاشور کی شہادت کا اعلان کیا۔
دو نئے شہداء کے بعد قابض ریاست کی جیلوں میں شہید ہونے والے قیدیوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ ان شہدا کی شناخت کی گئی ہے ۔ خدشہ ہے کہ صہیونی زندانوں میں مزید کئی قیدی شہید کیے جا چکے ہیں۔اس مرحلے کو 1967 ءکے بعد سے قیدیوں کی تحریک کی تاریخ کا سب سے خونی مرحلہ بناتا ہے۔سنہ 1967 کے بعد سے اسرائیلی زندانوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد294 ہو گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ سے ہزاروں فلسطینی لاپتا ہیں، ان کے گرفتار کیے جانے یا شہید کیے جانےکا پتا نہیں چل سکا۔
پچھلے بیانات میں قیدیوں کے امور کی اتھارٹی اوراسیران کلب نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ قیدیوں اور نظربندوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک انسانی تباہی ، قتل و غارت گری کی جنگ کا ایک بھیانک باب ہے۔
اسیران کمیشن اور کلب برائے اسیران اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں اور زیر حراست افراد