غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال میں آپریشن اور سرجری کے تمام شعبوں، لیبارٹری، دیکھ بھال، ایمبولینس یونٹس اور گوداموں کوآتش گیر بم برسا کر اسے مکمل طور پر نذرآتش کردیا ہے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ قابض فوج بیماروں اور زخمیوں کو زبردستی اور گن پوائنٹ کے تحت انڈونیشیا ہسپتال کی طرف نقل جانے پر مجبور کیا جہاں طبی سامان، پانی، ادویات، حتیٰ کہ بجلی اور جنریٹرز موجود نہیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ سخت حالات کے نتیجے میں مریضوں کو کسی بھی وقت موت کا خطرہ ہے جب کہ قابض فوج کی متعدد گاڑیاں ہسپتال کا محاصرہ کر کے صورتحال کو انتہائی خطرناک بنا رہی ہیں۔
وزارت صحت نے تصدیق کی کہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو واضح اور براہ راست دھمکی موصول ہوئی ہے۔ قابض فوج کی طرف سے انہیں کہا گیا ہے کہ “اس بار ہم آپ کو گرفتار کر لیں گے”۔
صبح سویرے قابض فوج نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور اس کے مریضوں اور طبی عملے کو اس کے صحن میں جمع ہونے پر مجبور کیا۔ انہیں الفاخورہ سکول جانے پر مجبور کیا، وہاں ان کی تفتیش کی گئی، مردوں کو زبردستی ان کے کپڑے اتار کر گرفتار کر لیا۔ کچھ مریضوں اور زخمیوں کو انڈونیشیا ہسپتال کی طرف جانے پرمجبور کیا گیا۔
خیال رہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں تین سرکاری ہسپتالوں نے طبی خدمات فراہم کرنے والے کمال عدوان ہسپتال کا شمار اس آخری طبی مرکز کے طور پر کیا جاتا تھا جو جزوی طور پر تباہ حال علاقے میں سروسز فراہم کررہا تھا۔
وزارت صحت نے کہاکہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں صحت کے بقیہ نظام کو آخری ھچکا پہنچایا گیا ہے۔
حماس نے کہا کہ فاشسٹ قابض فوج کی جانب سے شہید کمال عدوان ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعد اسے جلانا اور اس میں موجود بیماروں، زخمیوں، بے گھر اور طبی عملے کے ساتھ بدسلوکی قابض صہیونی فاشسٹ دشمن کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔
اس نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد قابض حکومت غزہ کی پٹی میں ہر قسم کی زندگی کی اس جاری تباہی میں شراکت دار امریکی کور اور بعض مغربی دارالحکومتوں کی مدد سے وحشیانہ جرائم کر رہی ہے اور عالمی برادری کی شرمناک خاموشی اور نااہلی میں فلسطینیوں کے خلاف اندھا دھند قتل عام اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔