Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی وزارت دفاع اور آرمی ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ کے حملے کے مناظر جاری

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے گذشتہ بدھ کو وسطی تل ابیب میں واقع “الکریاہ” اڈے پر بمباری کی تصاویرجاری کی ۔ اسرائیلی فوج  کے اس بیس پر ڈرون کے ساتھ “معیاری” اور “قادر 2” میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس اڈے میں “وزارت دفاع کا ہیڈکوارٹر، جنرل اسٹاف، وار مینجمنٹ روم اور فضائیہ کی ملٹری سپرویژن اینڈ کنٹرول اتھارٹی  کے مراکز شامل ہیں”۔

ویڈیو کلپ میں تین ڈرونز کی لانچنگ اور مقبوضہ فلسطین کی فضا میں ان کی آمد کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس میں ایک سرنگ کے اندر سے میزائلوں کی تیاری اور دشمن کا مقابلہ کرنے کی اسرائیلی دفاعی کوششوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

حزب اللہ نے گذشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے “پہلی بار اسرائیلی وزارت  دفاع اور جنرل سٹاف کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون سے ٹارگٹڈ حملہ کیا۔ کے بعد دوسری بار وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر “قادر 2” بیلسٹک میزائل کے ساتھ حملہ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan