تل ابیب (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے پانچ فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں کے دوران مارے گئے۔
اسرائیلی فوجی سنسر شپ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ناموں کی اشاعت کی اجازت دی، جن کا تعلق گولانی یونٹ سے تھا۔
ہلاک ہونے والے فوجیوں میں کیپٹن ایلاد سمن طوف، کیپٹن اوفیک باکر، سارجنٹ یاکوف ہلیل، سارجنٹ یشاو ایتان فیڈر اور سارجنٹ یہودا یاہلوم شامل ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج کے سرکاری اعلانات کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی حملوں، حزب اللہ کے حملوں، حمایتی محاذوں پر حملوں اور فلسطینیوں کی داخلی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی صفوں میں 45 اسرائیلی مارے گئے۔